تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: نوازشہبازٹولے نے لوٹ مار اورکرپشن کرکے ملک کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے،چوہدری صغیر انجم

ساہیوال(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری و امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 221چوہدری صغیر انجم نے کہاہے کہ نوازشہبازٹولے نے لوٹ مار اورکرپشن کرکے ملک کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے حکومت کے چارسال مکمل ہونے کے بعد بھی ملک میں سوائے لوٹ مار اورکرپشن کے کچھ نہیں ہوابدترین لوڈشیڈنگ ‘ مہنگائی ‘ بے روزگاری ‘ اقرباء پروری نے غریب عوام کوخودکشیوں اورعزتوں کوسرعام نیلام کرنے پرمجبور کردیاہے ملکی اداروں کوصرف ذاتی مفادات اوراپنی لوٹ مار کرکے اربوں ڈالربچانے کے لیے تباہی کے دہانے پرکھڑاکردیاہے جس کی وجہ سے آج پوری قوم کی نظریں قائدعمران خان پرلگی ہوئی ہیں پیپلزپارٹی نے مفاہمت کی سیاست اورلیگی لٹیروں کاساتھ دے کراپنے ووٹرزکوشدیدمایوس اورذہنی اذیت میں مبتلاکردیاہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کاووٹرتیزی سے تحریک انصاف کی طرف بڑھتاجارہاہے جس کودیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی اورن لیگ کی صاف ستھرائی قدآورشخصیات بہت جلدتبدیلی کے لیے پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی کچھ لوگ ٹکٹوں اورذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے جن کے ایجنڈے کی تکمیل ناممکن ہونے کی وجہ سے بھگوڑے ہوئے ہیں جس سے پی ٹی آئی کے کارکنان یوم نجات منارہے ہیں کیونکہ ٹکٹوں کی امیدپرآنے والے سمجھتے ہیں کہ ٹکٹ صرف میرٹ پرعمران خان ہی دیں گے اورآنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھرمیں تاریخی کامیابی حاصل کرکے اس قوم کولٹیرے اورڈاکوحکمرانوں سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button