پاکستانتازہ ترین

داعش کا ہدف پاکستانی نوجوان کو گمراہ کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راول پنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ داعش پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔ ہمیں داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کاچیلنج درپیش ہےجس سے نمٹنا ہانفرادی اوراجتماعی ذمہ داری ہے۔جنرل ہیڈ کوارٹرز راول پنڈی میں انتہاپسندی کے تدارک میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں نوجوانوں کےذہنوں کو ہدف بنارہی ہیں۔ داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے جبکہ نوجوانوں کو گمراہی سے روکنا ہماری انفرادی اوراجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کریں

یہ بھی پڑھیں  افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker