پاکستانتازہ ترین

فوجی عدالت سے سزا پانے والے4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) فوجی عدالت سے سزا پانے والے مزید 4 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، دہشت گردوں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں پھانسی دی گئی،آئی ایس پی آرکےمطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ذرائع کے مطابق  پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے، فوجی عدالتوں سے سزاپانے والوں کو انجام تک پنہچایا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج خیبر پختونخواہ کی جیل میں چاردہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا ، پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں محمد ابراہیم ، سردارعلی،شیرمحمد خان اوررضوان اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور مواصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button