تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کی شہادت کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا احتجا جی مظاہرہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کی شہادت کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا احتجا جی مظاہرہ، صحافیوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرائے گئے، واقع کی شدید الفاظ میں مذمت، ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہادت کے خلاف پر صحافیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھاند کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو 48گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سٹرکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پر مجبور ہوں گے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ ہم سنیئر صحافی میاں عبدالرزاق کے خون کو ائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور سے ملزمان کو 48گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں انجمن تاجران کے نمائندوں کے علاوہ شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ،زبیر احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی ،احمد جمال عارف دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر صحافی کاقتل قصور پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان صحافیوں کیلئے سب سے خطر ناک ملک بن چکا ہے

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker