بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت نے کلبھوشن کےمعاملے میں عالمی عدالت جا کرسنگین غلطی کی، سابق بھارتی جج

نیو دہلی(ڈیسک نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاتجو کا کہنا ہے کہ بھارت نے کل بھوشن یادیو کے معاملے میں عالمی عدالت میں جا کرسنگین غلطی کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں سابق جج مرکنڈے کاتجو نے بھارتی حکام پر شدید تنقید کی۔ ان کے مطابق عالمی عدالت میں کسی صورت کل بھوشن یادیو کا معاملہ نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔ بھارت نے جلد بازی دکھا کر بہت بڑی غلطی کی جس کا فائدہ پاکستان کو حاصل ہورہا ہے۔مرکنڈے کاتجو کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے اب مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا راستہ کھول دیا گیا ہے اور پاکستان اپنی دور اندیشی پر بے حد خوش ہے۔ کل بھوشن یادیو کے بعد اب پاکستان اہم معاملات کیلئے عالمی عدالت سے رابطہ کرتا رہے گا اور ایسی صورتحال میں ایک نیا پنڈور باکس کھل جائے گا۔سابق بھارتی جج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے انتہائی ذہانت سے کل بھوشن یادیو کیس ہنڈل کیا اور  بھارت، پاکستان کے ہاتھوں میں کھیلتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button