پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیر اعظم ریاض میں امریکا سعودی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ،وزیر اعظم نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے ریاض روانہ ہوئے ،وزیر اعظم ریاض میں امریکا سعودی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وفد میں شامل ہیں ۔ ، وزیر اعظم نواز شریف 21 سے 23 مئی تک سعودی عرب میں قیام کریں گے ، سربراہ اجلاس دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے شرکا کو مواقع فراہم کرے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کانفرنس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے ،  اس کے علاوہ اسلام کے امن ، برداشت اور اتحاد کے پیغام کو بھی اجاگر کریں گے ۔ کانفرنس میں سعودی فرمانروا اور امریکی صدر سمیت دیگر مسلم سربراہ مملکت مدعو ہیں ،  وزیر اعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے ،  وزیر اعظم کانفرنس کے شرکا کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مرکز کا بھی افتتاح کریں گے ،  وزیر اعظم نواز شریف 22 مئی کو مدینہ منورہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ،پانچ مضامین کارزلٹ بھی ڈکلئیر نہ کرسکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker