شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ خان نیازی کے غلہ منڈی میں دوکمیشن شاپس پر چھاپے

بھائی پھیرو:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ خان نیازی کے غلہ منڈی میں دوکمیشن شاپس پر چھاپے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ خان نیازی کے غلہ منڈی بھائی پھیرومیں دوکمیشن شاپس پر چھاپے.حکومت پنجاب کے بار دانہ کے گندم بھرے سینکڑوں توڑے برآمد. تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی کہ رحمان کمیشن شاپ اور ندیم کمیشن شاپ پر سرکاری بار دانہ میں گندم بھری جا رہی ہے جس پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ثقلین بخاری اور اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر ساڑھے تین سو سے زیادہ توڑے قبضے میں لے لئے. گندم کے توڑوں سے ایک ٹرالر مکمل بھرا ہوا تھا جبکہ دیگر 2 ٹرالر میں 82 توڑے بھرے ہوئے تھے جبکہ مزید توڑے بھرے جا رہے تھے. اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے دونوں کمشن شاپس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا. دریں اثناء پاکستان کسان بورڈ کے ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبے عرصے سے واویلا کر رہے تھے کہ گندم خریداری مرکز کے عملہ کی ملی بھگت سے مافیا کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہاہے لیکن انتظامیہ با اثر مافیا پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہے.اے سی پتوکی شاہ رخ خان نیازی کا اقدام خوش آئند ہے وہ مزید ہمت کریں تو اور بھی بہت کچھ سامنے آسکتا ہے .

error: Content is Protected!!