شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو: غیر قانونی پاور جنریٹرزشہریوں کے لئے وبالِ جان بن گئے

سنجھورو: غیر قانونی پاور جنریٹرزشہریوں کے لئے وبالِ جان بن گئے

سنجھورو(نامہ نگار) غیر قانونی پاور جنریٹرزشہریوں کے لئے وبالِ جان بن گئے، الیکٹرک سپلائی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے20 Kv کے ہیوی جنریٹرز سے شہر بھرمیں بجلی کی غیر قانونی فروخت جاری،سروس کے لئے واپڈا کے کھنبوں کا غیر قانونی استعمال۔HESCO مقامی ملازمین کی ملی بھگت سے رقم وصولی کی خاطرغیر اعلانیہ مصنوعی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ۔ شہریوں کا جنریٹر مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سنجھورو شہر میں چلنے والے غیر قانونی ہیوی 20KVپاورجنریٹرمقامی واپڈا حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی فروخت کرنے میں مصروف ہیں شہریوں کے کئے وبال جان بن گئے ہیں۔ مزکورہ جنریٹر الیکٹرکٹ سپلائی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی HESCO کی ملی بھگت سے شہریوں سے اس غیر قانونی کاروبار سے فی کنیکشن پنکھے کی مد میں100روپئے،بلب50روپئے،کمپیوٹر 100جبکہ گھریلو صارف سے روزانہ 300روپئے وصول کر رہے ہیں اور اس عمل کو سر انجام دینے کے لئے مقامی حیسکو حکام جان بوجھ کر غیر اعلانیہ مصنوعی اضافی لودشیڈنگ کر رہے ہیں اور خصوصی طور پر شام کے وقت جب رقم وصول کی جاتی ہے تو حسکو حکام شہر بھر میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے ذیادہ وصولی کی جاسکے۔ جنریٹر مافیا نے سروس لائین ،ہیا کرنے کے لئے بغیر اجازت کے بجلی اور ٹیلی فون کے پول استعمال کر رکھے ہیں جو کہ کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعے پیش آسکتا ہے۔ جنریٹر مافیا نے مقامی حیسکو حکام سے ماہانہ منتھلی مقرر کر رکھی ہے اور شہر بھر میں اپنی مرضی کے اوقات میں بجلی بند اور مہیا کرانے کے اس غیر قانونی اور گھناؤنے عمل میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے مصنوعی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سنجھورو کے شہریوں نے چیئر مین واپڈا ، حیسکو چیف، ایس ای شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنریٹر مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اورشہر میں الکٹرک سپلائی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیوی جنریٹرز کے زریعے بجلی کی غیر قانونی فروخت کو بند کرایا جائے اور مصنوعی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دواشتہاری ملزم گرفتارجبکہ دو ملزمان سےناجائزاسلحہ وشراب برآمد