تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: واپڈ کی غفلت کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد گیارہ ہزار کیوی تار لگنے سے جھلس گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) محلہ برکت ٹاؤن میں واپڈ کی غفلت کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد گیارہ ہزار کیوی تار لگنے سے جھلس گئے،جن میں دوبچے اور دومرد شامل ہے حالت تشویشناک ہونے کے پیش جناح اسپتال لاہور ریفر، اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،کئی گھروں کا لاکھوں کا بجلیکا سامان بھی جل کر خاک۔تھانہ سٹی پولیس اور صدر پولیس موقع پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق محلہ برکت ٹاؤن میں اہل علاقہ نے بتایاکہ سات دن سے بجلی بند تھی کہ نورالعارف کے گھر میں پانی موجودنہیں تھا کہ اس نے دوردراز علاقے سے بجلی حاصل کی جب اس نے اپنی چھت پر تار پھینکی تو دو بچے صدف،بلال اور دومرد منظور اور عارف جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں لایا گیا جن کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر جناح اسپتال لاہور ریفر کردیا گیااسپتال زرائع کے مطابق جھلس والے افراد کا جسم 80فیصد جھلس گیا ہے تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ صدر پولیس کے ایچ او ز موقع پر پہنچ گئے اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے محکمہ واپڈا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گھر وں کی چھتوں سے گذرنے والی گیارہ ہزار کیوی کو اونچا کیا جائے اہل علاقہ نے مطالبہ کی کہ ہم نے ایس ڈی او سرفرار نگر کو کئی مرتبہ کہا کہ ہماری بجلی بحال کی جائے ایس ڈی او کا کہتا ہے کہ آپ کے علاقے کے وولٹیج زیادہ ہے ٹرانسفارمر نہیں ہے جب زیادہ وولٹیج والا ٹرانسفارمر آئیگا لگادینگے یہ امر قابل زکر ہے کہ برکت ٹاؤن میں ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں اس کے باوجود واپڈاکو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ۔کئی گھروں کا لاکھوں کا بجلی کا سامان بھی جل کر خاک بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button