تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ریکسئین فیکٹری کے سکریپ کولگائی جانے والی آگ نے فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ ریکسئین فیکٹری کے سکریپ کولگائی جانے والی آگ نے فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر بن گیا ۔کئی ہلاکتوں کا خدشہ ۔فیکٹری مالکان کے غنڈوں نے صحافیوں کوکوریج سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نتھے خالصہ کے قریب لگی TUPریکسئین فیکٹری کے سکریپ کو مل انتظامیہ کے ملازمین نے آگ لگائی جو تیز ہوا کی وجہ سے سے پھیل کرفیکٹری کے ایک حصے کو بھی لگ گئی معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے سے فیکٹری کو ہزاروں روپے کا سامان پہنچا اور کئی مزدور بھی جھلس گئے ۔فیکٹری کی کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں کو مل انتظامیہ نے کوریج کرنے سے روک دیا ۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ مل انتظامیہ نے انشورنش کمپنی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے خود ہی آگ لگائی۔ آگ لگنے سے کئی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ڈینگی کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے،خواجہ سلمان رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker