پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی نے آئندہ بجٹ کی منظوری دے دی

ishaq dar budetاسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی ،فنانس بل پر اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کیلئے مالیاتی بل منظوری کیلئے پیش کیا ،جس پر اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئیں تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں تاہم حکومت کی جانب سے فنانس بل پر لائی جانے والی ترامیم کو ایوان نے منظور کر لیا جس کے بعد آئندہ مالی سال کیلئے پینتیس کھرب اکیانوے ارب روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا،مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی جانب سے کل آٹھ سو چھتیس کٹوتی کی تحریکیں پیش ہوئی تھیں جو کہ کثرت رائے سے مسترد ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker