پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آج ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

ساہیوال (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آج ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے 660میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کرینگے ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 660 میگاواٹ کے دو پلانٹس پر مشتمل ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014ءکو رکھا تھا ۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جا چکا ہے۔منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ، منصوبے سے سالانہ 9 ارب کلو واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے ، منصوبہ ملک سے بجلی کی قلت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 8.11روپے فی یونٹ ہو گی ، مرکزی مقام پر ہونے کے باعث منصوبے کے لائن لاسز انتہائی کم ہونگے ، منصوبے کی تکمیل میں وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے بھرپورمعاونت کی۔پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کیلئے پنجاب حکومت نے ریلوے کو قرضہ دیا ، ساہیوال کول پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کامیابی سے جاری ہے ۔ساہیوال پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ نے 12مئی 2017سے بجلی کی پیداوار شروع کی ، منصوبے کے پہلے یونٹ سے 660میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو رہی ہے۔منصوبے کا دوسرا یونٹ بھی جون کے پہلے ہفتے سے بجلی کی پیداوار شروع کر دیگا ، جون کے پہلے ہفتے تک منصوبے سے بجلی کی پیداوار 1320 میگاواٹ ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:شادی کی تقریب میں فائرنگ، پانچویں کلاس کا طالبعلم جاںبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker