پاکستانتازہ ترین

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ کمیٹی کےسربراہ مفتی منیب الرحمان ملک بھر سےچاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر رمضان کے چاند کا فیصلہ کریں گے۔ جبکہ کمیٹی کی معاون علاقائی اور ضلعی روہت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس رمضان کے چاند کی روہت کی شہادتیں جمع کرنے کےلیے اپنے اپنے علاقوں میں ہوگا۔توقع ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 28مئی کو شروع ہوگا اور 25جون کو ختم ہوگا۔مبارک مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان دن میں روزہ رکھتے ہیں اور رات کو خصو صی عبادات کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز رویتی طور پر نئے چاند کی رویت سے ہوتا ہے، جو کہ اسلامی ہجری سال کا نواں مہینہ ہے۔ اسی طرح نئے چاند کی رویت ہی سے اس ماہ مقدس کا اختتام بھی ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں مطلع صاف تاہم تھوڑا بہت آبر آلود رہنے کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button