تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محلہ برکت ٹاؤن میں واپڈ کی تاروں سے جھلسنے والوں سے دو افراد دم توڑ گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)محلہ برکت ٹاؤن میں واپڈ کی تاروں سے جھلسنے والوں سے دو افراد دم توڑ گئے۔ دوافراد کی حالت بھی تشویشناک ہے، اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ برکت ٹاؤن میں واپڈا کی بجلی کی تاروں سے چھو کر ایک ہی خاندان کے چار افراد بری طرح جھلس گئے اور کئی گھروں کا بجلی کا لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا۔ان جھلسے افراد سے لاہورہسپتال میں ایک اور دس سالہ بچہ بلال دم توڑ گیا جبکہ ایک روز قبل نوجوان عارف بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا اس طرح مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ۔جبکہ منظور اور صدف کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انکے بچنے کے امکانات انتہائی کم بتائے جاتے ہیںْ اہل علاقہ نے بتایاکہ محلہ سات دن سے بجلی بند تھی کہ نورالعارف کے گھر میں پانی موجودنہیں تھا کہ اس نے دوردراز علاقے سے بجلی حاصل کی جب اس نے اپنی چھت پر تار پھینکی تو دو بچے صدف،بلال اور دومرد منظور اور عارف جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں لایا گیا جن کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر جناح اسپتال لاہور ریفر کردیا گیااسپتال زرائع کے مطابق جھلس والے افراد کا جسم 80فیصد جھلس گیا ہے۔ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے محکمہ واپڈا کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گھر وں کی چھتوں سے گذرنے والی گیارہ ہزار کیوی لائن کو اونچا کیا جائے اہل علاقہ نے مطالبہ کی کہ ہم نے ایس ڈی او سرفرار نگر کو کئی مرتبہ کہا کہ ہماری بجلی بحال کی جائے ایس ڈی او کا کہتا ہے کہ آپ کے علاقے کے وولٹیج زیادہ ہے ٹرانسفارمر نہیں ہے جب زیادہ وولٹیج والا ٹرانسفارمر آئیگا لگادینگے یہ امر قابل زکر ہے کہ برکت ٹاؤن میں ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں اس کے باوجود واپڈاکو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ۔کئی گھروں کا لاکھوں کا بجلی کا سامان بھی جل کر خاک بن گیا۔ایک نوجوان عارف اور دس سالہ بچہ بلال لاہور ہسپتال جا کردم توڑ گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker