پاکستانتازہ ترین

نہال ہاشمی کی جے آئی ٹی کو کھلے عام دھمکیاں

کراچی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جس شخص کا احتساب کیا جارہا ہے وہ وزیر اعظم نواز شریف کا بیٹا ہے ۔ تم تو کل  ریٹائر ہوجاؤ گے  مگر ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ تم ہمارا احتساب کرو کل ہم تمہارا احتساب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب میں تمام ہوش اور تہذیب بلائے طاق رکھ کر بیٹھ گئے ایک دو نہیں بلکہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی پوری جے آئی ٹی کو اپنے نشانے پر لے آئے اور کھلے عام دھمکیاں دے ڈالیں۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔ تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کان کھول کے سن لو ۔ ہم تمھیں نہیں چھوڑیں گے۔ تم نے تو کل ریٹائر ہو جانا ہے۔آج تم نواز شریف اور ان کے بچوں کو تنگ کررہے ہو۔ کل قوم پاکستان کی زمین تم پر تنگ کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button