پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کی کم از کم شرح 100روپے مقرر

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کی کم از کم شرح 100روپے مقرر، چیئرمین رویت ہلال کمیـٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور روزہ کے فدیہ کی کم از کم شرح کا اعلان کرتے ہوئے اسے 100روپیہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدقہ فطر اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا ہوتی ہے تاہم کم از کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے ہے جب کہ جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے صدقہ فطر کی شرح 1600 روپے فی کس بنتی ہے۔چیرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ روزے کا فدیہ جو کے نصاب سے 7200 روپے جب کہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 48 ہزار روپے ہے۔ روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے یا اس کے عوض کم از کم 6 ہزار روپے فی روزہ ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button