پاکستانتازہ ترین

نہال ہاشمی کے بیان کا حکومت اور شریف فیملی سے کوئی تعلق نہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بیوروچیف) پاناما جے آئی ٹی کو مبینہ دھمکیوں پر وزیراعظم نے سینیٹر نہال ہاشمی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ جبکہ وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کا بیان نون لیگ کی پالیسی نہیں ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے جے آئی ٹی اراکین کو مبینہ دھکمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو ان کی زاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ن لیگ کی پالسی نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو نہایت غیر مناسب اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔ اور قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ لہذا ایسے کسی بیان کو وزیراعظم ، ان کے فیملی سے جوڑنا قعطا غلط ہے۔واضح رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی نے یوم تکبیر سے خطاب میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔ تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کان کھول کے سن لو ۔ ہم تمھیں نہیں چھوڑیں گے۔ تم نے تو کل ریٹائر ہو جانا ہے۔آج تم نواز شریف اور ان کے بچوں کو تنگ کررہے ہو۔ کل قوم پاکستان کی زمین تم پر تنگ کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button