پاکستانتازہ ترین

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد ہوسکتا ہے،سابق صدر مشرف

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) سابق صدر پرویز مشرف کہتے ہیں کئی سیاستدان ان کی وطن واپسی میں رکاوٹ ہیں۔ آیندہ انتخابات میں تحریک انصاف اور انکی جماعت میں اتحاد ہوسکتا ہے۔   بھارتی اخبار سے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ پیپپلز پارٹی اور نواز لیگ کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں ۔ وہ ان سے اتحاد کرنا پسند نہیں کریں گے۔  اگر ضرورت ہوئی تو وہ ایسی جماعت سے اتحاد کریں گے جسے اب تک عوام نے نہیں آزمایا ہے۔ پرویز مشرف کہتے ہیں انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ہی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے اور جیسے ہی مناسب وقت ہوا وہ پاکستان واپس چلے جائیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ چند سیاست دان ان کی واپسی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال سکتے ہیں لیکن وہ عوام کی طاقت سے ان کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں فائرنگ سے اداکارہ رانی کی بیٹی زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker