تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چھ مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا،تین بھائی شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)چھ مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ تین بھائی شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی بستی کوٹ اشرف نزد اڈا دینا ناتھ میں معمولی جھگڑے پر ملزمان مسلح منیر وغیرہ چھ کس نے ڈنڈوں سوٹو ں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر اس بستی کے محمدایوب ،عبد الروف ،بوٹا ،فاروق پسران عاشق پر حملہ کر دیا اورمارمار کرمحمدایوب کوشدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لا کرموقع پر ہلاک ہو گیا ۔جبکہ باقی تین بھائی شدید زخمی ہو گئے جن میں سے عبد الروف کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اسے لاہور ریفر کر دیا گیا ۔مدعی فاروق نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں تحریری درخواست دی ہے کہ ملزمان غلام محمد ،عبد الرشید ،منیر احمد ،محمد شفیق ، مختارواں بی بی نے ہم مشورہ ہو کر اسکے بھائی ایوب کو قتل کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدرآصف زرداری کی ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker