پاکستانتازہ ترین

ماہر قانون شریف الدین پیرزادہ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(پاک نیوز)معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزیر قانون شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے،نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ پاکستان کے نامور قانون دان سید شریف الدین پیرزادہ ترانوے سال کی عمر کراچی میں انتقال کرگئے،وہ کافی عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے، مرحوم شریف الدین پیرزادہ کی نماز جنازہ ان کے امریکہ میں مقیم بیٹے کی آمد کے بعد کل انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔شریف الدین پیرزادہ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں،متعدد اہم کیسز میں حکومت اور اہم سیاسی شخصیات کی وکالت بھی کی،شریف الدین پیرزادہ کی وفات کے بعدسندھ میں عدالتی امور معطل کردیئے گئے جبکہ اہم مقدمات کی سنوائی کے بعد ججز اپنے چیمبرز میں کریں گے۔سینئر قانون دان شریف الدین پیرزادہ اٹارنی جنرل اور ایوب خان کے دور میں وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی ٹی ایم اے کے ناقص انتظامات، ڈگری کالج میں پانی داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker