تازہ ترینفن فنکار

معرو ف مزاحیہ اداکار ننھا کی 31ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کراچی(نمائندہ شوبز)مشہور زمانہ ٹی وی سیریل الف ن کا ذکر آتے ہی مزاحیہ اداکار ننھا کا کردار ذہنوں میں گردش کرنے لگتا ہے۔ فلم ،ٹی وی او رتھیٹر کے معرو ف مزاحیہ اداکار خاور عرف ننھا کی اکتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ معرو ف مزاحیہ اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا۔انہوں نے کیریئر کاآغاز تھیٹر سے کیا، تاہم انہیں شہرت ٹی وی پروگرام الف نون سے ملی ۔انہوں نے فلمی کیریئر کاآغاز شباب کیرانوی کی 1966میں ریلیزہونے والی فلم وطن کاسپاہی میں ثانوی کردار سے کیا۔1976میں ریلیز ہونے والی فلم نوکرسے انہیں پہچان ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں ہیروکے کرداروں میں کاسٹ کیاجانے لگا۔فلم ٹکاپہلوان ان کی بطورہیروپہلی فلم تھی اور دبئی چلوکی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا ۔اداکارعلی اعجاز کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی اوردونوں فنکاروں نے کئی برس تک فلم انڈسٹری پر حکمرانی کی ۔ننھااور علی اعجاز کی فلم میں موجودگی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ننھا نے متعد د فلموں میں ہیروکے کردار نبھائے ۔انہوں نے اپنے عروج کے وقت 2جون 1986کو چند ناگزیر وجوہات کی بناپرخود کشی کرلی۔مرحوم کی مشہورفلموں میں سالا صاحب ،سونا چاندی، چوڑیاں ،سوہرا تے جوائی ،دوستانہ اور نوکرتے مالک شامل ہیں۔فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے مرحوم کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  زمانہ تجھ سے ہی سیکھتا ہے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker