پاکستانتازہ ترین

مختلف شہروں میں تین دن پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کااعلان

لاہور(نامہ نگار) کراچی کے بعد لاہورسمیت تمام بڑے شہروں میں بھی تین دن پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ لاہوریئے بھی رمضان المبارک کے دوران پھلوں کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف میدان میں آگئے، لاہوریوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پھلوں کی قیمتیں کم نہیں کر ے گی جمعہ سے اتوار تک پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے۔ کراچی میں پھلوں کی ہڑتال کا آغاز سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی جانب سے کیا گیا اور پھل نہ خریدنے کی یہ مہم اب لاہور تک پہنچ گئی ہے۔ لاہوریوں نے تین دن جمعہ، ہفتہ، اتوار پھل نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہوریوں کی تین روزہ اس مہم پر پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ سے کچھ نہیں ہوگا، مہنگائی کا حل نکالنا ہوگا، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی تمام تر توجہ رمضان بازاروں پر مرکوز ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button