تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:شہریوں کو سستے نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کمشنر لاہورڈویژن

پتوکی (تحصیل رپورٹر )شہریوں کو سستے نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔پتوکی رمضان بازار کا شمار خوبصورت ترین رمضان بازاروں میں ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر لاہور ڈویثرن لاہور محمد عبداللہ خاں سنبل نے پتوکی رمضان بازار کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیاء پھل، سبزیاں فراہم کی جارہی ہے جب کہ معروف برانڈ کی کمپنیوں نے سٹال لگا کر قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے ۔کمشنر لاہور ڈویثرن لاہور نے مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کو رمضان بازار پتوکی لگانے پر خصوصی تعاون کرنے اور شاندار انتظامات پر اے سی پتوکی شاہ رخ نیازی کو مبارکباد دی اورکارکردگی کو سراہا کمشنر لاہور ڈویثرن لاہو رنے مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کی طرف سے لگائے گئے چینی کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاہد بٹ، مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر حاجی ارشد گولڈن اور دیگر تاجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button