تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پتوکی میں دل ہسپتال کی منظوری دے دی ہے،رانااسحاق

پتوکی (تحصیل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پتوکی میں دل ہسپتال کی منظوری دے دی ہے اور عید کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب پتوکی میں دل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دل ہسپتال پتوکی کیلئے 20کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے اور یہ دل ہسپتال گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کی جگہ پر بنایا جائے گااس سلسلہ میں تما م انتظامات کو حتمی شکل دے کر لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے کہا کہ دل ہسپتال کا قیام شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا کیا جا رہا ہے پتوکی اور گرد ونواح کے ہزاروں افراد اس ہسپتال سے مستفید ہونگے ۔مسلم لیگ ن ضلع قصو رکے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم ، آریوجے ضلع قصور کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن اور شہباز انور مانیکا بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  سہانے سپنوں کی تعبیر کب؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker