پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخواہ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور(پاک نیوز)خیبر پختونخوا حکومت مالی سال 2017-18کیلئے 600ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریگی ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہو گاجس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید آئندہ مالی سال 18-2017 کیلئے 600 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔خیبر پختونخوا کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 208 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس میں سے صوبائی حکومت کو اپنے وسائل سے 126 ارب روپے ملیں گے جس میں سے 95 ارب روپے صوبائی سطح پر ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں پر خرچ کئے جا ئیں گے جبکہ 30 ارب اضلاع کو فراہم کئے جائیں گئے۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا تاہم تنخواہوں اور پینشن میں 10 سے15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چھانگا مانگا:بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker