پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

لاہور(پاک نیوز)لاہور، ملتان، گجرات، راول پنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، فیصل آباد، بھکر، جھنگ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی خیبرپختونخوا،پنجاب،اسلام آباد،کوئٹہ،گلگت بلتستان،کشمیرمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز ہوا اور وقفے وقفے سے بارش نے موسم کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے۔لاہور میں سحری کے وقت ہوئی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملتان، گجرات، راول پنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، فیصل آباد، بھکر، جھنگ فیصل آباد، ملتان، گوجرہ، چیچہ وطنی میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج خیبرپختو نخوا، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں، کوئٹہ، ژوب، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوا، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker