تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی : شاہین آج جنوبی افریقا سے ٹکرائیں گے

لندن(نمائندہ سپورٹس)چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آج بقا کی جنگ لڑے گا جنوبی افریقا کے خلاف میچ ہر صورت جیتنا ہوگا،وہاب ریاض اور احمد شہزاد ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں شاہینوں کا دوسرا امتحان آج ہو گا، بھارت سے شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف فتح لازمی،، ہارنے کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی تقریباً نا ممکن ہو جائے گی۔بھارت کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہاب ریاض کی جگہ جنید خان جبکہ احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان لیں گے، شاداب خان کی حتمی الیون میں شمولیت سے متعلق فیصلہ میچ سے پہلے ہو گا۔سرفراز الیون کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ان رہنے کیلئے پروٹیز کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:بجلی کی تار ٹوٹ کرگرنے سے بچی جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker