تازہ ترینکھیل

پاکستان نے ٹاس جیت لیا، سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

کارڈف(نمائندہ سپورٹس)پاکستان نے ٹاس جیت لیا، سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس ہوگیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ شاداب کی جگہ فہیم اشرف کا ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہو ا ہے اور ایک بھی سیٹ خالی نہیں ہیں ۔۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے اس میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔واضح رہےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سپورٹس رپورٹر زینب عباس بھی چھائی ہوئی ہیں ۔انہوں نے جس کھلاڑی کیساتھ بھی سیلفی لی ہے وہ اپنا میچ ہار جاتی ہے ۔بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ ایسا ہی کچھ اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ بھی ہوا۔آج پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہونے جارہا ہے جس سے پہلےانہوں نے اینجلو میتھیوز کیساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔زینب عباس کیجانب سے یہ تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی اسے بہت زیادہ پسند اور ری ٹویٹ کیا جا رہا ہےاور مزے مزے کے کمنٹس آرہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!