تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پولیس تھانہ صدر کی کاروائی نواب آباد میں جوئے کی بازی الٹ دی

ٹیکسلا (نا مہ نگار)پولیس تھانہ صدر کی کاروائی نواب آباد میں جوئے کی بازی الٹ دی ، قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائل اور تاش کے پتے برآمد ، پولیس نے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،سات افراد رنگے ہاتھوں گرفتار ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ن میں ایک خاتون سمیت دو افراد گرفتار قبضہ سے گیارہ سو گرام چرس برآمد ، گرا فروشوں کے خلاف کاروائی میں پانچ افراد دھر لئے ،پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اے سی ٹیکسلا کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق قائدد اعظم سٹریٹ نذدخان پلازہ رات کو پولیس نے چھاپہ مار کر جوئے میں مصروف سات افراد کو دھر لیا ،گرفتار ملزمان میں بابر علی، یوسف عباس ، محمد رضوان، احسن ندیم،محمد ماجد خان، نعمان الحسن ، اور وقاص محمد شفیق شامل تھے ،پولیس نے چھاپے کے دوران 2860روپے ، چار عدد موبائلز بھی برآمد کر لئے،دوسری کاروائی کے دوران مسماۃگل شہزادی سے 1100 گر ا م چر س گردہ ، جہا نزیب سے10 لیٹر شراب بر آ مد کر کے ان ملز مان کے خلاف الگ الگ مقد ما ت در ج کر لیے،ادہر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ ، ہیلتھ ا نسپکٹر چوہدری اعجاز نے چھاپے کے دوران پانچ افراد کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!