تازہ ترینعلاقائی

جمبر: میڈیکل سٹور منہ مانگی قیمت پر ادوایات فروخت کررہے ہیں، انتظامیہ خاموش

جمبر(نامہ نگار)جمبر میں میڈیکل سٹور والوں نے عوام کو دونوں ہاتھ سے لوٹنے لگے۔جمبر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، ہر گلی میں پانچ جماعت پڑھا ڈاکٹر کلینک کھول بیٹھا ہوا ہے۔ ان عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔  بنیادی مرکز صحت جمبر میں تعینات لیڈی ڈاکٹر نے پاک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمبر میں موجود میڈیکل سٹوروالے  منہ مانگی قیمت پر ادوایات فروخت کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جوغریب سنگل قیمت پر دوا نہیں خرید سکتا وہ ٹرپل قیمت پر دوا خریدنے پر مجبور ہے.جبکہ ضلع قصور کے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر نے بھی کبھی ایسے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ عطائی ڈاکٹر ایک بوتل(ڈرپ) جس کی قیمت چند روپوں میں ہے وہ عوام سے اس کی قیمت پانچ سو روپے وصول کررہے ہیں۔کبھی کسی عطائی ڈاکٹر نے اپنا نسخہ لیٹر پیڈ پر عوام کو لکھ کرنہیں یدا جمبر کی عوام نے اعلیٰ حکام سےفوری  نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں  گیس چوری میں با اثر سیاستدان ملوث ہیں،غیاث پراچہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker