تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سی پیک کوریڈورمنصوبہ کو ایسٹ انڈیا کمپنی بننے سے بچانا ہوگا، امجد وحید

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)سی پیک کوریڈورمنصوبہ کو ایسٹ انڈیا کمپنی بننے سے بچانا ہوگا، منصوبہ سے ملک میں ترقی وخوشحالی کی راہیں کھلیں گی،معروف سکالرڈاکٹر امجدوحید کی افطار ڈنر میں گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجر برادری کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میزبان معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا ہے سی پیک منصوبہ کسی ایک حکومت کا کارنامہ نہیں بلکہ اجتماعی ملکی مفاد کے اس اہم ترین معاشی منصوبے کیلئے ایوب خان سے لے کر موجودہ حکومت تک سب نے یکساں کوششیں کی ہیں اس طرح کے معاشی منصوبے ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم ترین کردار اداکرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ڈھائی صدیاں قبل ایسٹ انڈیا کمپنی بھی برصغیر میں تجارت کی غرض سے آئی مگر وقت کیساتھ ساتھ اس نے نہ صرف یہاں کی ثقافت کو تبدیل کردیا بلکہ ہر ادارے پر اثرانداز ہونے لگی اور آخر کار یہی ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان میں برطانوی استعمار کو لانے کا سبب بنی جس کے اثرات سے ہم تاحال نہیں نکل پائے انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پاک چائنہ کوریڈور منصوبہ بھی کہیں اکیسیویں صدی کی ایسٹ انڈیا کمپنی نہ ثابت ہوجائے اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو ہماری محکومیت کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا اس ضمن میں انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ اس خدشے کو ختم کرنے کیلئے نہ صرف خود اداروں کو آزادانہ ماحول فراہم کرے بلکہ مستقبل میں اداروں کو کسی اندرونی یا بیرونی دباؤ اور اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے جامع و موثر قانون سازی کرے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے اقدامات میں غفلت کی گئی تو اس سے مقامی تجارت مکمل طور پر ختم ہوکر رہ جائیگی کیوں کہ یہاں کے تمام خام مال پر بھی چین کا قبضہ ہوسکتا ہے اور اپنے وسائل اور افرادی قوت کے باوجود ساری کی ساری تجارت چین کے ہاتھوں میں چلی جائیگی جو کہ ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  لوڈشیڈنگ یا لوڈ شیئرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker