بین الاقوامیتازہ ترین

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کوبرطرف کرکے اپنے بیٹےمحمد بن سلمان السعود کونیاولی عہد مقررکردیا

ریاض(ڈیسک نیوز)عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا ۔ ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔سعودی شاہ سلمان نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے اب تک تمام اہم عہدے اپنے بیٹوں اور قریبی رشتہ داروں کو دی ہے جس کے بعد سے آل سعود میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوبرطرف کرکے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کیا ہے۔”العربیہ“ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رہے گا اور وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔سعودی عرب کی جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ۔شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے پر پانچ خطیبوں کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker