شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، ملائیشیا آج عید الفطر منارہے ہیں

سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، ملائیشیا آج عید الفطر منارہے ہیں

جدہ (ڈیسک نیوز) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، ترکی ملائیشیا او ر بعض دیگر مسلمان ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر مسلمان اکثریت والے تمام ملکوں میں عام تعطیل ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، اردن، فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک، ترکی ملائیشیا او ر جاپان میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر مسلمان اکثریت والے تمام ممالک میں عام تعطیل ہے۔برطانیہ سمیت یورپ میں بعض مکاتب فکر کے افراد بھی آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے ۔عراق میں سنی اوقاف نے عید الفطر آج منانے کا اعلان کردیا ہے۔اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی آج عید منائی جائے گی ۔پیرس کی جامع مسجد نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔عمان میں چاند نظر نہ آنے پر پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت نے اطلاع دئیے بغیر رات گئے راوی، ستلج، چناب میں پانی چھوڑ دیا