پاکستانتازہ ترین

معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،علامہ ساجد نقوی

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)پارہ چنار کے چاروں طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں دہشتگردی کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، پاراچنار میں دہشت گردی کا مرتکب افراد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، اور مجرموں کوگرفتار کر کے سامنے لایا جائے ،ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سیدساجد علی نقوی نے امام بارگاہ کربلا پیر حیدر صفدر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس دہشت گردی کوبدترین جرم قراردیتے ہوئے کہاکہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پارہ چنار کے چاروں طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سیکورٹی ہونے کے باوجود دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انھوں نے کہا کہ عوام ملک میں عدم تحفظ کا شکار ہیں دہشتگرد عناصر جب چاہیں جہاں چاہیں کاروائی کرتے ہیں، دہشت گردی کے تینوں واقعات میں شہید ہونے والے معصوم لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے شہید ہونے و الے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!