تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواور گردونواح میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرواور گردونواح میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔سینکڑوں مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔مجموعی طور پر عید پر امن ماحول میں منائی گئی ۔کشمیر،فلسطین ،برما اور ملک میں شہید ہونے والے مسلمانوں کیلیے دعائیں ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ارد گرد کے سینکڑوں دیہات میں ہزاروں افراد نے عید الفطر کی نماز ادا کی اور خطبات میں علمائے اکرام نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور احمد پور شرقیہ میں زندہ جل جانے والوں پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔ ۔علما ئے اکرام نے دہشت گردی کے واقعات کی مزمت کی ۔کئی مقامات پر علمائے اکرام نے فلسطین ،امت مسلمہ ،پاکستان اور کشمیر میں قربانیاں دینے والے مسلمانوں کی کامیابی اور اتحادامت کیلیے دعائیں کرائیں،کشمیر،فلسطین،برما،سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانو ں کیلیے دعائیں کروائیں۔بھائی پھیرو،جمبرکلاں،بگھیانہ کلاں،لمبے جاگیر اور دینا ناتھ میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ۔لمبے جاگیر میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سردار نور احمد ڈوگر نے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرائی جبکہ موضع کامونگل میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی محمد رمضان نے خطاب کرتے گزشتہ روز شہید ہونے والے سینکڑوں افراد کیلیے دعائے مغفرت تکرائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہایسے واقعات کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ علاقے بھر میں عید کے موقع پرکوئی نا خوشگوار واقع نہیں ہوا۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے شہر بھر کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سائلین کو انصاف کی فراہمی میں لوڈشیڈنگ کی مداخلت بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker