تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: وکلا برادری کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم پی اے اور پتوکی بار کے رکن امجد علی میو ایڈووکیٹ کے گھر میں پولیس کا روائی کے خلاف پتوکی بار ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس ۔اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ بار قصور ملک ریاض، صدر چونیاں بار سرفراز احمد ذکی ، صدر پتوکی بار غلام حسین فیاضی،اور سینئر ز ایڈووکیٹ احسن نظامی، امجد علی میوء ، چوہدری محمد آصف، سید نوید الحسن شاہ، محمد اعظم سمیت دیگر وکلاء کا پولیس کے خلاف احتجاج ۔واقعہ کی شدید مذمت ۔وکلاء نے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی سرکل پتوکی نصراللہ خاں نیازی ، اور ایس ایچ او سٹی پتوکی حاجی اکرم کو فی الفور معطل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر مطالبہ منظور نہ ہوا تو ضلع بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا اور پولیس کی نفری کو عدالتوں میں آنے سے بھی روک دیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں وکلاء برادری نے پتوکی کچہری چوک سے شاہراہ قائد اعظم سے ہوتے ہوئے تھانہ سٹی تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بپھرے ہو ئے دریائے راوی میں دو نوجوان ڈوب کر جان بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker