تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دادا کو قتل کرنے والے کو عدالت نے سزائے موت سنادی

دیپالپور(تحصیل رپورٹر)دادا کو قتل کرنے والے کو عدالت نے سزائے موت سنادی،وقاص نے 2012ء میں نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر دادا قتل کردیا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کورٹس دیپالپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب نے دادا کو قتل کرنیوالے شخص کو سزائے موت سنادی یادرہے وقاص عرف وکی نشے کا عادی تھا اور آئے روز اپنے دادا سے نشے کیلئے پیسے لیتا رہتا تھا اس نے 13مئی 2012کی رات بھی اپنے دادا محمد حنیف سے پیسے مانگے مگر اس نے انکار کردیا جس پر اس نے چھریوں کے وار کرکے اسے جان سے مارڈالا یہ مقدمہ تھانہ سٹی دیپالپور میں محمد یٰسین ولد محمدحنیف قوم لودھی پٹھان ساکن محلہ گیلانیہ دیپالپورکی مدعیت میں درج ہوا اور گزشتہ روز اس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!