تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سیاسی،سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے بجلی کے کرنٹ سے مرنے والے نوجوان کے قاتلوں کی شدید مذمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقہ بھر کے سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے بجلی کے کرنٹ سے مرنے والے نوجوان کے قاتلوں کی شدید مذمت ۔قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گردونواح کے سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے گاؤں رسول پورہ کے نوجوان کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کی شدید مزمت کی گئی ہے۔اس واقع میں ایک حساس ادارے کے ملازمین پر قتل کا الزام لگایا گیا اور متعلقہ اداروں کی طرف سے قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس نکالااور گنڈا سنگھ والا روڈ بلاک کر دی ۔کسان بورڈ کے مرکزی رہنما حاجی محمد رمضان ،جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سردار نور احمد ڈوگر،معروف مزہبی رہنما عثمان غنی ،جے آئی یوتھ کے ملک محمد اکرم ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر رانا سرفراز احمد خان اور دیگر کئی رہنماؤں نے اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کچھ قوتیں ملک میں اداروں کو بدنام کرکے ملک میں افرا تفری پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ان رہنماؤں نے کہا ملک میں کبھی شیعہ اور کبھی سنیوں کے علمائے اکرام کو قتل کرکے کچھ ملک دشمن قوتیں ملک میں شیعہ سنی فساد کروا کر ایران اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں ۔امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہا ہے ان رہنماؤں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے مظلوم لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرے تاکہ عوام کو سڑکوں پر آنے سے پہلے انصاف مل سکے ۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا نوجوان کے قاتلوں کو فوری سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button