
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجابی کے ممتاز لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 38ویں برسی منائی جارہی ہے۔ وہ یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 3 جولائی 1979 کو ہوا۔معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 38ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواحی گاﺅں میں پید اہوئے۔ عالم لوہار نے تھیٹر کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا جو ان کی وجہ شہرت بنا۔ عالم لوہار کو 1979 میں فن اور تھیڑ کیلئے پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ حسن ِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ انہیں گانے کی صنف ”جگنی“ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔عالم لوہار 3 جولائی1979 کو ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔