
ساہیوال(بیو رو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس پی ٹریفک فیصل آباد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔سپیشل جج انسداد دہشتگردی کی عدالت ساہیوال نے ایس پی ٹریفک فیصل آباد محمد بقا بگٹی کی گرفتاری کا حکم دے کر وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر دیے اور ریجنل پو لیس افسر ساہیوال کو حکم دیاہے کہ محمد بقا بگٹی کو گرفتار کر کے 6جو لائی کو عدالت میں پیش کیا جا ئے ۔ 2014کو حجرہ شاہ مقیم میں اے ایس پی دیپالپور محمد بقا بگٹی کی قیادت میں بم دھماکوں کا میٹریل وغیرہ لے کر جا تے ہو ئے تین ملزمان شان اقبال ،آصف محمود وغیرہ کی تھانہ حجرہ شاہ کے اس مقدمہ میں بقا بگٹی کو عدالت نے گا ہی کے لئے طلب کیا تو پو لیس آفیسر نے عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ نہ کی جس پر عدالت نے محمد بقا بگٹی جو اس وقت ایس پی ٹریفک فیصل آباد تعینات ہیں گرفتاری کا حکم دے دیا ۔