پاکستانتازہ ترین

ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ حیران کن ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ حیران کن ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ انفرادی سطح پر کسی کو قیمت کے تعین کااختیار نہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ سلجھانے کے لئے بینکوں کے صدور کو بلایا ہے۔ یہ سب ایک دو لوگوں میں رابطے کے فقدان کے باعث ہوا۔ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کے لئے پرعزم ہیں۔ ڈالر کی قیمت کس طرح بڑھی، معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر سے زائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی واپسی پر گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔ اوپن مارکیٹ کے طریقہ کار پر ڈالر کو منتقل کیا تھا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری پر انکوائری کا آغاز کیا جائے گا۔ تمام اداروں کو اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button