پاکستانتازہ ترین

جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی ہےپتہ نہیں رپورٹ پر عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔مولانافضل الرحمان

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی ہےپتہ نہیں رپورٹ پر عدالت کیا فیصلہ کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے درمیان زیر بحث مسائل پر بات نہیں کرتے لیکن جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے اس کی رپورٹ بھی متنازع ہوگی۔اب تک جو کچھ بھی ہو رہا ہے عدالت کے دائرے میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سازش کررہے ہیں ان سے پوچھیں،عمران خان کے بیانات پر کیا تبصرہ دیں،سمجھ نہیں آتا، کشمیر کمیٹی کے نہیں پی ٹی آئی کے سربراہ کو تبدیل کر دیں،خیر خیریت ہو جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جےیوآئی کا مؤقف واضح ہے، کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتےہے۔ان کا کہناتھا کہ برہان وانی کو بے دردی سے شہید کیا گیا،جتنا جذبہ آزادی کو دبائیں گے وہ اتنا ہی بڑھے گا،برہان وانی کے خوان کا ایک ایک قطرہ اپنا اثر دکھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  41 حکومتی افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker