پاکستانتازہ ترین

معروف صحافی، ڈرامہ نویس آصف علی پوتا انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی

لاہور(پاک نیوز)معروف سینئر صحافی اور ڈرامہ نویس آصف علی پوتا انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیرھ بجے جامع مسجد اللہ والی کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون میں ادا کی جائے گی۔سینئر صحافی اور ڈرامہ نویس آصف علی پوتا مامور گلوکارہ ناہید اختر کے شوہر تھے۔ انہوں نے تحفیقاتی نیوز فچرز اور کالم نگاری کی وجہ سے شہرت پائی انہوں نے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک میڈیا میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ آصف علی پوتا کو ادب اور فن سے بھی خاص لگاؤ تھا۔ ان کے لکھے ہوئے کچے دھاگے، کانچ کے پر، باؤ شریف اور پنجھرے سمیت دیگر ٹی وی ڈرامےبہت مقبول ہوئے۔ انتقال کی خبر سن کر آصف علی پوتا کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ آصف علی پوتا اچھے انسان تھے اور ان کو کبھی بھول نہیں سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حج پالیسی 2015کا اعلان،اخراجات میں کمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker