تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:شریف خاندان کی بادشاہت کا انجام قریب آ چکا ہے،سیف اللہ قصوری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شریف خاندان کی بادشاہت کا انجام قریب آ چکا ہے،حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں، تابوت اور ثبوت چند روز میں عوام کے سامنے آنے والے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ اور عوامی عدالت سے ان سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کرنے کے احکامات جاری ہوں گے، جس کے بعد اقتدار اور دولت ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے، ابھی وقت شریف خاندان اپنے جرموں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی دولت قومی خزانے میں جمع کروا کر قوم سے معافی مانگ لیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف (IST) کے مرکزی آرگنائزر حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے اپنا جھوٹا گواہ بھی پیش نہیں کر سکے اور الٹا جے آئی ٹی رپورٹ کو نہ ماننے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پانامہ کیس کے ذریعے طاقتور حکمرانوں کا اانصاف نہ ہوا تو پاکستان سے کرپشن کبھی ختم نہ ہو سکے گی، اب پاکستان کے اعلیٰ ترین اداروں پر منحصر ہے کہ وہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں یا کسی مصلحت ، دباؤیا نظریہ ضرورت کا شکار ہو کر قوم و ملک کی بربادی کا باعث بنتے ہیں، پانامہ کیس کے فیصلے کی حتمی گھڑی آن پہنچی ہے ۔پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سیاسی طوفان کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،خانداں شریفاں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، نواز شریف اپنے اقتدار کی خاطر جمہوریت اور پورے سیاسی نظام کو خطرے سے دوچار کرنے پر تلا ہوا ہے،حکمرانوں کا سیاہ ماضی ان کے تعاقب میں ہے،نواز شریف کی نااہلی سے حقیقی جمہوریت نکھر کر سامنے آئے گی

یہ بھی پڑھیں  درد اورہمدرد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker