تازہ ترینعلاقائی

وہاڑی:اڈہ سینچانوالہ کے قریب آ ئل ٹینکر الٹ گیا

وہاڑی(نامہ نگار)اڈہ سینچانوالہ کے قریب آ ئل ٹینکر الٹ گیا ٹینکر کے اندر ہزاروں لیٹر تیل موجود انتظامیہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ڈرائیور معمولی زخمی واقع کیمطابق بوریوالہ روڑ اڈہ سینچانوالہ کے قریب 198ای بی میں پولٹری فارم کے قریب مرغیوں کی خوراک بنانے والی فیکٹری کیلئے لائٹ ڈیزل لیجانے والا آ ئل ٹینکر جس میں 25ہزار لیٹر لائٹ ڈیزل موجود تھا کچے کے راستے پر ان بیلنس ہوکر الٹ گیا موقع سے چند قدم کے فاصلے پر موجود علاقہ مکینوں نے پولیس،ریسکیو اور دیگر محکموں کو اطلاع دی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تقریباً 500گز چاروں اطراف جگہ کو کرٹن آف کردیا ڈی پی او عمر سعید ملک،ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی بھی مووقع پر پہنچ گئے جنہوں نے موقع پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ابتدائی احکامات جاری کے ڈی پی او عمر سعید نے بتایا کہ آ ئل ٹینکر سے تیل نکالنے میں کوئی صداقت نہیں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر نے لیکج ہونے والی تیل کو سنبھالنے کیلئے ڈرم رکھا تھا اور آ ئل ٹینکر کے قریب کسی بھی فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker