تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:انجمن بحالی معذوراں معذورکش حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کریگی،ملک مظہر

دیپالپور(تحصیل رپورٹر)انجمن بحالی معذوراں معذورکش حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کریگی،حکومت نے ہمیشہ نظر انداز کیا اب چپ نہیں رہیں گے،ملک مظہرنواز تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن بحالی معذوراں کا اجلاس کالم نگار قاسم علی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں معذورافراد نے معذورافراد بارے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی اس سب سے بڑی اور پسماندہ کمیونٹی کا ہمیشہ استحصال کیا ہے حد تو یہ ہے کہ کسی بھی حکومت کو آج تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ کسی بجٹ میں معذورافراد کا حصہ تو دور کی بات ان کا ذکر بھی نہیں ہوتا جیسے وہ اس ملک کی بجائے مریخ کے باشندے یا کیڑے مکوڑے ہوں صدر ملک مظہرنواز نوناری نے کہا کہ اب بہت زیادتی ہوگئی اب مزید برداشت نہیں کیاجائیگا اور بہت جلد حکومتی ناروا پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیاجائیگا اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر صدیق کے چیمبر میں آتشزدگی کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ملک مظہر نواز کا کہنا تھا کہاظہر صدیق صاحب نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معذورافراد کے مسائل عدلیہ اور حکومتی ایوانوں تک پہنچائے ہیں جس کیلئے ہم ان کے شکرگزار ہیں اور اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے انہیں دکھی انسانیت کی خدمت سے ہرگز نہیں روک سکتے اجلاس میں قاسم علی،ظفرسیال،ڈاکٹر محمد رفیع خان ،راؤعدنان عمر،دیوان محسن،نزیر احمد،حاجی محمد طارق،حافظ افتخار احمد،عبدالرشید،محمد اکرم دانش،شمس الدین عظیمی،اور قاری عبدالقدیر صدیقی سمیت تمام عہدیداران و کارکنان موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:ڈی سی او بچوں سے مصافحہ کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker