
اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے اور اسی حوالے سے مریم نواز نے ٹویٹرپر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر تضاد کا سپریم کورٹ میں مقابلہ کریں گے ۔وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔