شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ’اب جو بھی حج پر جائے گا ضمانت کےطور پر رقم جمع کروائے گا‘‘ سعودی عرب نے نئی پابندی عائد کر دی

’اب جو بھی حج پر جائے گا ضمانت کےطور پر رقم جمع کروائے گا‘‘ سعودی عرب نے نئی پابندی عائد کر دی

ریاض( ڈیسک نیوز) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حاجیوں کی گارنٹی رقم کا اعلان کرتے ہوئے تمام آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ فی کس 400 ریال حکومت کو ادا کریں۔العربیہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400 ریال بطور ضمانتی رقم حکومت کو جمع کروائیں۔سعودی حکومت کی جانب سےاس رقم کی وصولی یکم ذوالقعدہ سے شروع کردی جائے گی جس کے بعد حج سیزن میں عازمین کی  لیکٹرانکرجسٹریشنیقینی اور آسان بنا دی جائے گی۔وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے ٹریول ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ بینکس میں یہ رقم جمع کروائیں اور منظور شدہ گارنٹی حاصل کریں، اس رقم کے عوض حجاج کو ٹرانسورٹ، رہائش، طعام وغیرہ کے انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔سعودی حکومت نے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروانے اور متعلقہ شکایات یا خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزاتِ داخلہ، وزارتِ حج اور وزارتِ تجارت کے نمائندوں پر مبنی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مخیر شخصیت ڈاکٹر محمد اسلم کا احسن اقدام