تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:)فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کا قرضہ حاصل کرنے والے صارفین سے دو دو ہاتھ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کا قرضہ حاصل کرنے والے صارفین سے دو دو ہاتھ،ایک لاکھ قرضہ حاصل کرنے والوں سے 42 فیصد مارک اپ وصول کیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق۔گُھمن کے کے رہائشی عابد علی نے قلم کاروں کو بتایا کہ میں نے کاروبار کے لیے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ سے ایک لاکھ روپیہ قرضہ حاصل کیا اور بینک ملازمین نے قرضہ دیتے وقت مجھ سے کہا کہ 28 فیصد مارک اپ وصول کیا جائے گا مگر جب قرضہ حاصل کرلیا گیاتو مجھ سے کہا گیا کہ اب تم نے ایک لاکھ روپے پر 42فیصد مارک اپ دینا ہے عابد علی نے مزید بتایا کہ 42فیصد مارک اپ کسی بھی بینک کا نہیں ہے مگر فنکا مائیکرو فنانس بینک والوں نے نہ صرف میرے ساتھ دھوکہ کیا ہے بلکہ مجھ جیسے اور بیشمار سادہ لوح لوگوں سے بھی دھوکہ کرکے لوٹ رہے ہیں آخر میں اُنہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سُپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بینک کے خلاف نوٹس لیا جائے تاکہ غریب لوگ ان کے جھانسے میں نہ آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:تما م جمہور ی قو تیں پیپلز پا رٹی کے خلا ف گر ینڈ ا لائینس بنارہی ہیں،اسماعیل راہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker