تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:پٹرولنگ پولیس کی وجہ سے روڈ پر روبری کی وارداتوں میں واضع کمی ہوئی ہے،امجد محمود قریشی

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) پٹرولنگ پولیس کی وجہ سے روڈ پر روبری کی وارداتوں میں واضع کمی ہوئی ہے،پٹرولنگ اہلکاروں کو وسائل کی کمی کے باوجود اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھانے ہوں گے، پٹرولنگ پولیس افسران پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر عوام کے تحفظ کر یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈی پی او قصور امجد محمود قریشی نے پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ شہزادی گلفام نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران 1476بلا نمبری موٹر سائیکلیں بند کی گئی، 8چیک پوسٹوں پر 8ٹریکٹر ٹرالیاں ایک لائٹ والی بند کی گئی، میری تعیناتی کے دوران ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر ادا کریں، غفلت و لا پرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تقریب کا آغاز تنویر احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب میں ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرفیاض احمد، ایس ایچ او مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، ایس ایچ او ملک طارق، صدر پریس کلب قصور حاجی مہر محمد شریف،سنیئر صحافی مہر جاوید، مہر اشفاق، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی،چیئرمین پریس کلب ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، مقامی صحافی عمر شاہین کے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں کے انچارج صاحبان نے خصوصی شرکت کی، ڈی ایس پی شہزادی گلفام نے صحافیوں کی نشاندہی پر فوی طور پر معاملات کو درست کرنے کے احکامات جاری کئے

یہ بھی پڑھیں  ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker